لندن (این این آئی)برطانیہ بھر میں ایک مرتبہ پھر شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز ، این ایچ ایس عملے اور دیگراہم ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ہی وقت میں تالیاں بجائی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پورے ملک میں برطانوی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے لوگوں نے اپنے گھروں کے مرکزی دروازوں پر کھڑے ہو کر کی ورکرز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور این ایچ ایس کا شکریہ بھی ادا کیا۔