پٹھوں میں کھچاؤ اور خارش بھی کرونا کی علامات ہو سکتی ہیں: امریکی ماہرین

Apr 04, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم کے پٹھوں میں کھچاؤ اور خارش بھی کرونا وائرس کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل کرونا وائرس کی علامات میں صرف کھانسی‘ بخار‘ نزلہ اور زکام تھا۔ دیگر علامات پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔

مزیدخبریں