حکومت کرونا تھمنے کے بعد حالات سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے: اسد عمر

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ کروناوائرس کی وبا ء سے عالمی معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے، حکومت اس وباء کے تھمنے کے بعد کے حالات سے نمٹنے کی بھی تیاری کر رہی ہے جس میں معیشت کو متحرک کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اسد عمر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صرف ترقی پذیر ممالک ہی نہیں بلکہ وسائل رکھنے والے ممالک کی معیشتوں کی بنیادیںبھی ہل گئی ہیں جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وائرس کی وجہ سے مشکلات کی زد میں آنے والے طبقات کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے ہر ممکن وسائل مختص کر رہی ہے ۔ اس کے بعد ہماری ترجیح سست روی کا شکار ہونے والی معیشت کو تحرک دینا ہے اور اس کے لئے معیشت سے جڑے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کروناوائرس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،تما م متعلقہ فریقوں اورحزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ اس وبا ء سے نمٹنے کے لئے متفقہ موقف اختیارکریں۔

ای پیپر دی نیشن