عارفوالا(نمائندہ نوائے وقت)پولیس نے پاکپتن روڈ پر کینال کالونی میں جواء کے اڈہ پر چھاپہ مار کر تاش پر جواء کھیلنے والے 7 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس نے آصف، فریاد، شاہ دین، حمید، عرفان، تنویر اور سلطان کیخلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔