اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں ایک اجلاس میں مالی مراعات کے پیکج پر عمل کے طریقوں کو طے کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی ،اجلاس میں مشیر تجارت بھی موجود تھے ،حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کے لئے1200ارب روپے سے ذائد کا پیکج دیا ہے ، اس میں سے 200ارب روپے ڈیلی ویجز ملازمین کو دینے ہیں ،اسی طرح تعمیرات کو بھی صنعت قرار دیا گیا ہے ،تعمیرات کے ٹیکس کو متعین کرنے کے علاوہ کم لاگت کے گھر بنانے والوں کو ٹیکس میں 90فی صد کی چھوٹ دے دی گئی ہے ،کم لاگت کے گھر تیار کرنے والوں کو30ارب کی سبسڈی دی گئی ہے،مختلف میٹریلز پر وود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے ،اجلاس میں وبا کے معیشت پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا ،اجلاس میں دستیاب مالی وسائل کو شفاف طریقے سے استعمال کرنے کو امور کا بھی جائزہ لیا گیا ،دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ وبا کے معیشت پر اثرات کا تخمینہ 2ہزار سے اڑھائی ارب روپے لگایا گیا ہے ،جبکہ سٹاک مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن میں بھی اربوں ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔
مشیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس،مالی پیکج پرعملدرآمدکے طریقوں پرمشاورت
Apr 04, 2020