اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان انجمن تاجران خالد محمود چوہدری نے اپنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف پیکج دینے پر ان کے شکر گزار ہیں اس انڈسٹری کے چلنے سے سب سے پہلے مزدور خوشحال ہو گا مزدور طبقہ اس وقت واقعی بہت مشکل میں تھا یقینا اس وقت مزدور کے چہرے پر ضرور مسکراہٹ آئی ہو گی جو بڑی ہی خوش آئند بات ہے اس کے علاوہ وہ تاجر بھی خوشحال ہو گا جس کا کاروبار اس انڈسٹری سے وابسطہ ہے جیسے لکڑی، سریا، سیمنٹ، ہارڈ ویر، الیکٹرک، بھٹہ، سٹیل، پینٹ، شیشہ، المونیم، ریت، بجری، فرنیچر، فائبر،پلاسٹک، کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے لئے نہایت خوشی کی بات ہے یقینا تاجر خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا اس کے علاوہ انویسٹر کو انوسٹمنٹ کرنے کا بھی موقعہ ملے گا انویسٹر خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا جس سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات خالد محمود چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم باقی عام چھوٹے تاجروں کے لئے بھی کسی پیکج کا فوری اعلان کریں کیونکہ کہ چھوٹے تاجر کی حیثیت بھی ایک مزدور جیسی ہی ہے عام چھوٹا تاجر بھی امداد کا مستحق ہے جو پچھلے دو ہفتے سے کاروبار بند کر کے بیٹھا ہے اور وزیراعظم کی طرف سے امدادی پیکج کا منتظر ہے۔
کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں،اجمل بلوچ
Apr 04, 2020