ائر کنڈیشنڈ پلازوں کی دکانوں کو آن لائن نظام اپنانے کیلئے مہلت میں30اپریل تک توسیع

Apr 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آرنے ملک بھر کے ائر کنڈیشنڈ مالز، چین سٹوروں اور ائر کنڈیشنڈ پلازوں میں واقع دوکانوں کو خرید و فروخت کا آن لائن نظام اپنانے کیلئے دی گئی مہلت میں30اپریل تک توسیع کر دی ہے ، جو ریٹئیلر 20اپریل تک تحریری طور پر کمشنر سیلز ٹیکس کو اس بارے میں اطلاع فراہم کریں گے کہ وہ پوائیٹ اآف سیل کو ایف بی اآر کے اآن لائن نظام کے ساتھ منسلک کرنے کے خواہشمند ہیں ان کیلئے اس نظام کے ساتھ منسلک ہونے کی حتمی ڈیڈ لائن میں30اپریل تک توسیع کی گئی ہے اور جو ریٹئیر اس تاریخ تک کمشنر ان لینڈ کو تحریری طور پر اطلاع نہیں دیں گے انہیں یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں