زویا ناصر نے اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کرادیا

اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر ) حانیہ سے شہرت پانے والی کثیر الجہت اور باصلاحیت اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک کر نہیں بیٹھنے دیتی ، زویا ناصر اب اپنے آپ کو اس یوٹیوب چینل کے ذریعے ایسی دنیا سے جوڑنے جارہی ہیں جہاں وہ اپنی دستکاری کے جوہر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے اپنے ہنر کو دوسروںتک پہنچائیں گی، یاد رہے کہ وہ اس سے قبل پہلی بار اپنی میک اپ پر مبنی اپنی ویڈیوشیئر کرکے لوگوں سے پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن