اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے کرونا وائرس کے تناظر میں تبلیغی جماعت کے مبلغین کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر سخت ناراضی کا اظہا کیا ہے تبلیغی جماعت کے ارکان کو ہتھکڑی لگانے سے دل بہت دکھی ہوا ہے پولیس کو محض کرونا وائرس کے شبہ میں گرفتا رکئے گئے افراد کو ہتھکڑی لگا کر ان کی تصاویر شائع کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی پوری دنیا جانتی ہے کہ تبلیغی جماعت کے لوگ پر امن اور قانون پسند لوگ ہیں وہ تو مقامی سطح پر بھی کسی تنازعہ میں نہیںپڑتے ۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تو ڈسپلن کے پابند ہوتے ہیں کبھی وزیزے کی خلاف ورزی نہیں کرتے اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو تبلیغی جماعت کے اکابرین کو اپروچ کیا جا سکتا ہے اور کورونا بارے میں اقدامات کی ان سے پابندی کرائی جاسکتی جن لوگوں نے قانون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کیا ہے ان سے نہ صرف باز پرس ہونی چاہیے بلکہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے پولیس کی ناپندیدہ کارروائی کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت بدنامی بھی ہو گی ۔
تبلیغی جماعت کے ارکان کو ہتھکڑی لگانے پر دل دکھی ہے: راجہ ظفرالحق
Apr 04, 2020