سکھر/ میرپورخاص /نواب شاہ /جام نوازعلی / ٹنڈو آدم /ٹنڈومحمدخان /پنگریو /سامارو (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران /نمائندگان) گھڑی کے 12 بجتے ہی ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگیا، سڑکوں ہر سناٹا چھاگیا، جمعے کے روز حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمدکراتے ہوئے مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز کا گشت جاری رہااور نماز جمعہ کے مختصر اجتماعات کیلیے عمل کرایا گیا سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے بڑے اجتمات کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے، حکومت نے نماز جمعہ میں خطیب مسجد،موذن سمیت پانچ افراد کے ساتھ نماز جمعہ کی ادئیگی کی اجازت دی گئی ،سکھرسے بیورورپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز م ہوٹل ، مکمل طور پربند رہے جبکہ کریانہ ، دودھ ، میڈیکل اسٹور کی دوکانیں کھولی رہیں لاک ڈائون کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں محدود ہو کررہ گئے ہیں لاک ڈائون پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس ، رینجرز کے اہلکاروں شہر کے مختلف مقامات پر تعینات رہے ،میرپورخاص سے بیورورپورٹ کے مطابق گزشتہ دس روز سے ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہیںلاک ڈاون کی وجہ سے شہر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری بازار مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے حیسکو میرپورخاص کو یومیہ لاکھوں بجلی یونٹ کی بچت ہو رہی ہے مگر اس تما م صورتحال کے باوجود حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں قید خواتین بچے اور بزرگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا میرپورخاص میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ،جام نوازعلی سے نامہ نگارکے مطابق بارہ بجتے ہی لاک ڈاوْن کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جام نواز علی۔ مختیار کار جام نوازعلی کا پولیس اور رینجرز کے ہمراہ گشت دوسری جانب پولیس اور رینجرزنے رکاوٹیں لگاکر سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں، پنگریو سے نامہ نگارکے مطابق حکومت سندھ کے اعلان کردہ لاک ڈاوّن کے گیارہویں روزبھی پنگریو اور گردو نواح کے شہروں میں کاروباری اورتجارتی مراکز بند رہے اورصرف وہی دکانیں کھلیں جس کی حکومت سندھ نے اجازت دے رکھی ہے لاک ڈاوّن کے باعث جہاں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادمالی مشکلات کا شکار ہورہے ہیں وہیں پر دیہاڑی دارطبقہ فاقہ کشی میں مبتلا ہوگیا ،سامارو سے نامہ نگارکے مطابق لاک ڈااون کے بارھویں تجارتی مراکز مکمل بندرہے ، شاہراہوں سے ٹریفک غائب گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کے روز بھی مکمل طور پر لاک ڈاون رہا، تجارتی مراکز بند، شاہراہوں سے ٹریفک غائب، لوگ گھروں تک محدود رہے۔
اندرون سندھ جمعہ کے مختصر اجتماعات، سڑکوں پر سناٹا، لوڈشیڈنگ سے زندگی عذاب
Apr 04, 2020