کورونا کے خلاف جنگ ہم نے مل کر لڑنی ہوگی:قاسم نوید قمر

کراچی (نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ احتیاطی اور ریلیف اقدامات کر رہی ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں عوام کئ￿ مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے کمپرہینسیو اسکول ٹنڈو محمد خان میں قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، ایس ایس پی عابد علی بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف اور میونسپل چیئرمین سید شاہنواز بخاری بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس لئے ہمیں چوکنا رہنا چاہئے اور کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے علاوہ حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر ضرورت مند خاندانوں کو راشن اور مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...