فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی راناتنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کروناکے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اس وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ، جلد ہی اس موذی وبا سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے، انسداد کرونا کیلئے انتقامی ذہن کی بجائے حکمران شہباز شریف دور کے اقدامات اپنائیں ، چین کاتعاون پاکستانیوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ہے۔ چین کا کروناکے قلع قمع کرنے کیلئے اور طبعی امداد عملہ کیلئے حفاظتی وطبی سامان کی فراہمی نہایت ہی اہم ہے، کروناجنگ میں چائینہ کے صدر کی پاکستان کیلئے امداد دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے غرور اور تکبرّ کی سزا آج پوری قوم کروناوائرس کی شکل میںبھگت رہی ہے ۔