گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاک ڈان کے دوران پرائیویٹ سکولوں کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے نجی سکولوں کوچھ اپریل تک فیسیں وصول کرنے کیلئے سکول کھولنے کی اجازت مل گئی ماسک، سینیٹائرز اور سوشل ڈسٹینس کا خیال رکھا جائے گا تفصیلات کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیش محمد افضل شاہد نے نجی سکولوں کو دفتری امور اور فیس وصولی کی مشروط اجازت دے دی اور کرونا وائرس سے بچا ئو کے لئے نوایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی جس کے مطابق سکولوں میں دفتری معاملات اور فیسوں کی وصولی کے لئے دو سے تین افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔
گوجرانوالہ :ایجوکیشن اتھارٹی کے پرائیویٹ سکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری
Apr 04, 2020