وزیر اعلی خیبرپی کے سے چیئرمین پشاور زلمی کی ملاقات

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) وزیر اعلی خیبرپی کے محمود خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبرپی کے میں کرونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے 60ہزار سرجیکل ماسک اور 100پروٹیکٹر سوٹس وزیر اعلی کو پیش کیے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے اور مریضوں کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے اس سے قبل وزیر اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں، ساتھ ہی پشاور میں افغان مہاجرین کیمپ میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...