وزیراعظم سے چیئرمین نادرا عثمان یوسف اور طیبہ خانم کی ملاقات کرونا فنڈ کیلئے چیک پیش کئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ملاقات کی۔ چیئرمین نادرا نے پانچ کروڑ روپے کا چیف کرونا ریلیف فنڈ کیلئے پیش کیا۔ وزیراعظم نے کرونا ریلیف فنڈ سے متعلق نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان سے مذہبی سکالر طیبہ خانم بخاری نے ملاقات کی اور انہیں کرونا ریلیف فنڈ کیلئے پچاس لاکھ کا چیک پیش کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں طیبہ خانم نے کرونا ریلیف مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عمران خان نے ان کے جذبے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...