عمران خان آج لاہور آئیں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آج ہفتے کے روز لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس آنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ لاہور ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور وزیراعظم کو غریب خاندانوں کے لئے راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات پر بریف کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، مخیر اور بااثر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ وزیراعظم کے ریلیف فنڈ کے لئے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...