کرونا سے نمٹنے کیلئے ذوالفقار بھٹو کے وژن کی پیروی کی ضرورت ہے بلاول، زرداری کے پیغامات، 41 ویں برسی آج گھروں میں منانے کا اعلان

لاہور، اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) کرونا خدشات کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی آج گھروں میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کرونا کی وجہ سے برسی کیلئے کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے گھروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں، مستحقین میں کھانا تقسیم کریں۔ روٹی کپڑا اور مکان مستحقین کو فراہم کرنا ہی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ چودھری منظور احمد نے کہا جو پیسے بھٹو شہید کی برسی کیلئے رکھے گئے تھے جیالے وہ ہمسائے غریب کے راشن پر خرچ کریں۔ ہمیں نظریات، عقائد اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر لوگوں کی مدد کرنی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا جیالے اسی طرح مستحقین کے پاس جاکر امداد دیں جیسے ووٹ مانگنے جاتے ہیں۔ یہ بھٹو شہید اور عوام کا قرض اتارنے اور اپنا فرض نبھانے کا وقت ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے 41 سال گزرنے کے باوجود شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل تاریخ کے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ قائد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام دیا ہے کہ قوم کو کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کا مقابلہ کرنے اور اپنے لوگوں کو اس منڈلاتی ہوئی بربادی سے بچانے کے لیئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آدھے سے زیادہ ملک گنوانے کے نتیجے میں ہونے والی معاشی تباہی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سٹیل ملز، پورٹ قاسم، ہیوی مکینیکل کمپلیکس، پاکستان مشین ٹول فیکٹری وغیرہ جیسے بڑے معاشی و صنعتی منصوبے تشکیل دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...