نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے حزب اختلاف کی جماعتوں پرزوردیاہے کہ وہ کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے کے لئے متفقہ موقف اختیار کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ٹائیگرفورس کومتنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔عثمان ڈارنے مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کے لئے وزیراعظم کی کوروناریلیف ٹائیگرفورس میں شمولیت پرنوجوانوں کاشکریہ اداکیا.
حزب اختلاف کی جماعتیں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے متفقہ موقف اختیار کریں:عثمان ڈار
Apr 04, 2020 | 11:19