راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ تبلیغی جماعت پرامن ضرورہے لیکن لاوارث نہیں ہے لاہورمیں جس طرح تبلیغی جماعت کے ارکان پربے دردی سے لاٹھی چارج کرکے انہیںتشددکانشانہ بنایاگیاہے اس کی مثال نہیں ملتی یہ قابل مذمت ہے ہم وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت کوخبردارکرتے ہیں کہ تبلیغی جماعت کے لوگ پرامن ہیں اوردنیابھرمیں یہ لوگ اسلام کی تبلیغ کافریضہ اداکرتے ہیں دنیامیں سے کسی بھی جگہ سے ان کے بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی اگررائے ونڈمیں تبلیغی جماعت کے اجتماع پرحکومت کواعتراض تھاتواجتماع کے ذمہ داروں سے بات کی جاتی تویہ لوگ فوری طورپراپنااجتماع ختم کردیتے اوراجتماع کی انتظامیہ نے اب بھی حکومت کی جانب سے کہنے پراپنااجتماع ختم کردیااس کے باوجودکوئی جوازنہیں تھاکہ انہیں تشددکانشانہ بنایاجاتاانہیں گرفتارکیاجاتاحاجی پرویز خان نے اپنے بیان میںکہاکہ حکومت کی جانب سے میڈیامیں یہ بیانات دیئے جارہے ہیں کہ ملک میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی وجہ سے کوروناوائرس پھیلاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے ایک وزیرکی غلطی کے باعث ایساہواہے اورحکومت اپنے وزیرکی غلطی کوچھپانے کے لئے الزام ان پرلگارہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت تبلیغی جماعت کے ارکان پرتشددکرنے والوں کوکہے کہ وہ ان پرامن لوگوں سے معافی مانگیں تاکہ انہیں اپنی سنگین غلطی کااحساس ہو۔