اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل ) نے گلبرگ گرینز اسلام آباد کے ساتھ سوسائٹی میں انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی سروسز اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔محمد شہزاد یوسف، چیف بزنس آپریشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور شجاعت اللہ قریشی، سیکرٹری انٹیلی جنس بیورو ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (آئی بی ای سی ایچ ایس) اسلام آباد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔پی ٹی سی ایل اور آئی بی ای سی ایچ ایس گلبرگ گرینزکو سمارٹ سٹی بیس میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔