معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی صورتحال پرسیاست کرنے پرحزب اختلاف کی جماعتوں پر سخت نکتہ چینی کی ۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تردیدکی کہ نادراصوبائی حکومتوں سے تعاون نہیں کررہا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اگرکسی صوبائی حکومت کوملک میں غریب اورمستحق افرادکے اعدادوشماردرکارہیں تو وہ اس سلسلے میں نادرا سے رجوع کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یومیہ اجرت پرکام کرنے والے محنت کشوں اورکم آمدنی والے افرادکے خاندانوں کا اندراج کیاجائے گا اوراحساس پروگرام کے ذریعے انہیں مالی معاونت فراہم کی جائے گی
ڈاکٹرفردوس کی کورونا بحران پرسیاست کرنے پرحزب اختلاف کی جماعتوں پر سخت نکتہ چینی
Apr 04, 2020 | 12:31