کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، لوگ سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر نہ جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کورونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑتا، لوگ سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر دھیان نہ دیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  کورونا کسی کو نہیں بخشے گا، لوگ پاگل پن کرکے اپنے آپ کومشکل میں نہ ڈالیں، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں  تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیے،  مشکل میں ہی انسان کے ایمان کا پتا چلتا ہے، جب بزنس مین نقصان کے دور میں فراڈ کرتا ہے تو وہ تباہ ہوجاتا ہے، انسان کی سب سےبڑی خوبی مشکل وقت میں صبرکرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ  پاکستان میں 5 سے 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیرکے نیچے ہیں، میں کورونا وبا کو بڑا چیلنج سمجھتا ہوں، بدقسمتی سے اسلام کو ووٹ لینے اور دیگر وجوہات کی بنا پر استعمال کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ متاثر ہیں، جہاں بھی لوگ جمع ہوسکتے ہیں وہ مقامات ہم نے بند کردیے ہیں، جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی توبلکل مختلف قوم ہوگی، ہماری مسلسل کوشش ہے کہ جن انڈسٹریز کوکھول سکتے ہیں انہیں کھولیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ کورنا ریلیف  ٹائیگرفورس میں 6 لاکھ افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن