لاہور(اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کو ایک اور مقدمہ میں نو، نو سال قید کی سزا سنادی۔ گذشتہ روز اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 18/20کی سماعت ہوئی۔ اس دوران گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور حتمی بحث کے بعد پروفیسر ظفر اقبال، محمد یحییٰ مجاہد ، نصراللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کوکالعدم جماعت سے تعلق کے الزام پر نو، نو سال قید اور پچاس ہزارروپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کیس کی سماعت ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔
کالعدم جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کو ایک اور مقدمہ میں 9‘9 سال قید
Apr 04, 2021