لاہور(سٹی رپورٹر )لاہور ضلعی انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر شام کو اجلاس طلب کرکے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کر تے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں 85 فی کلو چینی پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے کہ تمام دکان دار نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ کوآویزاں کر وائیں جبکہ چینی پر گراں فروشی کرنے پر سخت کریک ڈاون بھی کیا جائے۔شہر میں مجموعی طور پر 19 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل 09 مارکیٹس کو بند اور بندو خان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔