خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں:یاورعباس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی پر عمل کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت کے دور میں خصوصی افراد کی بحالی کے لئے ریکارڈ کام کئے گئے ہیں اور یہ تمام منصوبے اب بھی جاری ہیں۔ یہ افراد ہمارے معاشرے کا فعال حصہ ہیں اور ان کے بغیر ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبے اپنے آپ کو اہل ثابت کیا اور اس وقت وہ ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے ایک کمپنی کی طرف سے محکمہ صحت اٹک کو دیے جانے والے بیس کمپیوٹر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔انہوں نے کمپنی کے اس اقدام کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن