شجاع آباد(خبر نگار)تحصیل آفس شجاع آباد میں 22 مارچ کو سابق تحصیلدار فرخ جاوید بطور اسسٹنٹ کمشنر ترقی پاکر ٹریننگ پر چلے گئے جس کی وجہ سے گزشتہ 13 روز سے شجاع آباد کے تحصیلدار کی سیٹ خالی ہے۔ ابھی تک نہ تو کسی تحصیلدار نے چارج سنبھالا ہے اور نہ ہی کسی نائب تحصیلدار کو چارج سونپا گیا ہے جس کی وجہ سے جہاں عوام رجسٹریاں کروانے کیلئے بہت پریشان ہے وہاں حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہورہا ہے۔شہریوں نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے جلد از جلد تحصیلدار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔