کپاس کی کاشت پندرہ اپریل سے اکتیس مئی تک مکمل کر لیں:رانا عارف

بورے والا(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)وہاڑی رانا محمد عارف نے کہا کہ محکمہ زراعت نے آئندہ آنے والی فصل بنایا ہے اس پر عمل کر کے کپاس کی منافع بخش پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔کاشتکار گلابی سنڈی اور سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کی موثر حکمت عملی  بنائیں ۔کپاس کی اقسام،پودوں کی تعداد،جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور کھادوں کے استعمال سے بھی آگاہ کیا ۔ آئی پی ایم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں۔کاشت پندرہ اپریل سے اکتیس مئی تک مکمل کر لیں۔اس موقع پر چوہدری الطاف نے محکمہ زراعت کی جاری سکیموں اور سبسڈی کے متعلق بتایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد رفیق کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں محمد آصف عزیز۔محسن ریاض،طارق حسین و دیگر زراعت افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن