سڑک بلاک کرنے سے منع کرنے پرمسلح افراد کاکانسٹیبل اور اس کی بیوی پرتشدد 

لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس بی کے علاقے میں گاڑی کھڑی کر کے سڑک بلاک کرنے سے منع کرنے پر7 مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس نے سیون کلب سی ایم ہاؤس ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل حیدر رضا کی بیوی سیدہ اسماء حیدرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کا کہنا تھاکہ ہم منشاء سندھوکے بھتیجے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کانسٹیبل اور اس کی فیملی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ملزمان کی شناخت کیلئے سی سی ٹی او فوٹیجز اور سیف سیٹی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔پولیس حکام کیمطابق ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن