اپر کوہستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

Apr 04, 2021

اپر کوہستان (نوائے وقت رپورٹ) اپر کوہستان کے علاقے بھاشہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بھاث کی کاروباری شخصیت ولی محمد شامل ہیں۔ ولی محمد کا بیٹا‘ بھتیجا اور بھانجا بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔ ڈی پی او اپر کوہستان نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزیدخبریں