مردان: مائننگ پلانٹ میں دھماکہ‘ 3 مزدور جاں بحق

Apr 04, 2021

مردان (نوائے وقت رپورٹ) مردان کے علاقے ساولڈھیر میں پلانٹ میں مائننگ کے دوران دھماکہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پلانٹ میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں