رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)حکومت نے مقامی طور پر بنائے جانے والے وینٹی لیٹرزکیلئے جائزہ نظام تیار کرلیا،وینٹی لیٹرز بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کی درخواست پاکستان انجینئرنگ کونسل کو دی جائے گی،ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹرز کی مقامی طور پر تیاری کیلئے لائسنس کی درخواست بھی لازمی قرار دی گئی ہے،ڈریپ مینوفیکچرنگ لائسنس اور مصنوعات کی رجسٹریشن کی اجازت دے گا،مقامی طور پر تیار ہونے وینٹی لیٹرز کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا گیا ،کلینیکل آزمائش مکمل ہونے کے بعد وینٹی لیٹرز بنانے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔