کراچی (اسپورٹس ڈیسک)تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی ،ڈھاکہ میں جاری سہ ملکی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔بدر منیر نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ معین اسلم نے 33 اور نثار اسلم نے 30 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بلائنڈ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی اور اسے 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کی جانب سے انیس جاوید، شاہ زیب او ر ساجد نواز نیدو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔