کم بارشوں کے باعث سندھ،بلوچستان کے بعض اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ

Apr 04, 2021

 اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات  کے مطابق کم بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اکتوبر 2020 تا مارچ 2021 کے دوران ملک میں معمول کے مقابلہ میں 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران صوبہ پنجاب میں 46.7 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر 2020 تا مارچ 2021 کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں اور موسم سرما کے دوران کم بارشوں کے سبب جنوبی بلوچستان و سندھ کے بعض اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق خشک سالی کے باعث متعلقہ اضلاع میں زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہو سکتا ہے۔ اس حوالی سے محکمہ موسمیات نے خشک سالی کے بارے میں باضابطہ الرٹ جاری کیا ہے۔  

مزیدخبریں