راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018ء کے تحت پنجاب چیریٹی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس ایکٹ کے تحت صوبہ بھر میں کام کرنے والی خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لیے پنجاب چیئریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروانا لازم ہے رجسٹریشن کروانے کا دورانیہ15جنوری 2021سے کر دیا گیا ہے۔ اس کمیشن کے ذریعے خیراتی اداروں کی رجسٹریشن ،صدقات عطیات جمع کرنے کی نگرانی اور فنڈز کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ Charitycommission.punjab.gov.pkکا وزٹ کریںاور مزید معلومات کے لیے فون نمبر 042-99214871-2اور وٹس ایپ 0313-4995564پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
چیریٹیز ایکٹ 2018کے تحت پنجاب چیریٹی کمیشن کا قیام
Apr 04, 2021