اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قائد عوام زولفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیرمین پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو شہید وطن پرست قومی راہبر عوامی راہنما اور عالمی مدبر تھے قائد عوام زولفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل کو دنیا کے انصاف پسندوں نے مسترد کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی روح پاکستان کے روشن مستقبل کے قاتلوں کا پیچھا کرتی رہے گی قائد عوام زولفقار علی بھٹو شہید آج پھی کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور ملک و ملت دشمنوں کا کوئء نام لیوا نہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ شہید زولفقار علی بھٹو کے بغیر آئین پاریمنٹ اور جمہوریت کا تزکرہ نا ممکن نہیں زولفقار علی بھٹو کا حق ادا کئے بغیر تاریخ ہمیں رستہ نہیں دیگی نیر بخاری نے کہا کہ عوام الناس کو زبان دینے اور محروم مظلوم پسماندہ طبقات کو برابر حقوق کی آئینی ضمانت دینے والے قائد عوام شہید کی گراں قدر آئینی قومی عوامی خدمات ہیںپہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو راہ سے ہٹانے والوں نے ملک و ملت دشمنی کی نیر بخاری نے مزید کہا کہ زولفقار علی بھٹو شہید نے آئین پاکستان کے تحت مظلوم محروم محکوم طبقات کو زبان اور برابر حق کی ضمانت دی پہلے منتخب وزیراعظم نے تعلیم صحت رووزگار رہائش کی سرکاری پالیسیوں کی بنیاد رکھی۔
ذولفقار علی بھٹو شہید وطن پرست، قومی راہبر اور عالمی مدبر تھے،نیئر بخاری
Apr 04, 2021