اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بلین ٹری سونامی نہیں بلکہ کرپشن، نالائقی، مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور غربت کا سونامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ملک سے آپ کا صفایا کرنا ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگ زیب نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ مستقبل کی نسلوں کی تباہی کی منصوبہ بندی کی ہے، کلین اینڈ گرین پالیسی ماحولیاتی پالیسی نہیں بلکہ اپنی اے ٹی ایمز کے بیلنس کی تبدیلی کے لئے ہے، مافیاز اور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لئے 10 بلین ٹری سونامی کا کرپشن سونامی لایا گیا، قوم نے سات سالوں میں عمران خان کی جانب سے مافیاز کی سرپرستی، اے ٹی ایمز کے تحفظ اور معاشی تباہی کی مہارت دیکھ لی ہے۔