خیرپور (بیورورپورٹ ) خیرپور میں بھینسوں کے باڑے پر کام کرنے والے گوالے کی زبان کاٹ کر فرار،ورثاء نے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا اور تھانہ بی سیکشن پر واقعے کی این سی داخل کرائی ہے جس میں موقف بیان کیا گیا ہے کہ عارف علی جوکہ ٹانوری نامی شخص کے بھینسوں کے باڑے پر کام کرتا تھا آج اسے بلواکر اس کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی ہے ملزمان فرار ہوگئے ہیں جب کہ عارف کی زبان کاٹنے کی وجہ سے وہ بول چال نہیں کرسکتا ۔