امر جلیل نے مسلمانوں کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی عبرتناک سزا دیجائے‘مولانا عبدالرحمن سلفی

Apr 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیطان صفت اور ملعون امر جلیل نے امت محمدیہ ﷺ کے اسلامی اور دینی احساسات کو بہت بڑی ٹھیس پہنچائی ہے ۔ حضرت موسیٰ کلیم اللہ نے رب تعالیٰ سے (DIRECT) گفت شنید کی جبکہ محمد رسول اللہ ﷺ نے معجزہ معراج نبی کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے ، ا ن خیالات کا اظہار امیر جماعت غرباء اہلحدیث و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ حافظ مولانا عبد الرحمن سلفی نے مر کزی مسجد شوریٰ کے ممبران ، آ ئمہ کرام ، خطباء اور ناظمین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت غرباء الہحدیث کے زیر انتظام چلنے والی 500سے زائد مساجد میں علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا قانون قرآن و سنت کے عین مطابق ہے ، اس میں کوئی بھی ردو بدل کر نے کا مجاز نہیں ہو سکتا ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ایمان کو مزید نہ آزمایا جائے ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر حکومت پاکستان کے ذمہ داران سے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے معزز ممبران سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس ملعون انسان کو قانون کی دفعہ 295کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے اور پاکستان میں نشان عبرت بنانے کیلئے اس ذلیل انسان کو سرے عام پھانسی کا حکم دیا جائے ۔ مولونا سلفی نے کہا کہ ارض سماں کے مالک حقیقی کی شان میں کوئی بھی مسلمان ایسی حرکت نہیں کر ستا ۔ ملعون امر جلیل نے اللہ تعالیٰ اور مذہب اسلام کی توہین کر کے مسلمانوں کی پیٹھ پر خونی خنجر گھونپا ہے۔جس کا خمیازہ اسے دنیا اور آخرت میں بھگتنا پڑے گا ۔ 

مزیدخبریں