شہباز قلندر کے مزارپر ہونے والا واقعہ افسوس ناک ۔ مفتی محمد مبارک عباسی 

Apr 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے جمعہ اور جمعرات کی درمیانی شب سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عثمان لعل شہباز قلندر علیہ الرحمہ کے مزارکے باہر پولیس اور زائرین کے درمیان ہونے والے تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزار شریف کا دروازہ توڑنا، اور مزار شریف کے احاطے میں شدید پتھراؤ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انتظامیہ مزارات اولیاء کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حضرت عثمان لعل شہباز قلندر علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انتظامیہ مزارات کو بند کروانے کے بجائے مزارات پر احکام شریعت کی رعایت کرتے ہوئے زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔آخر میں سرپرست اعلیٰ کراچی مفتی محمد مبارک عباسی نے حکومتی ذمہ داران اور تمام متعلقہ اداروں سے کہا کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کروا کر مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 

مزیدخبریں