کراچی، بلوچستان سے آنے والے وڈیرے کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا

Apr 04, 2021

کراچی(این این آئی)لیاقت نیشنل اسپتال کے گیٹ نمبر تین کے سامنے مین روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مریض کی عیادت کے لئے آنیوالے بلوچستان کے وڈیرے کو گولیوں سے چھلنی کردیا مقتول کی نعش دس منٹ جائے وقوعہ پر پڑی رہی تفصیلات کے مطابق جمعے کی رات نیوٹاون کے علاقے لیاقت نیشنل اسپتال گیٹ نمبر تین کے سامنے مین روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اس اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تو ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال پہنچائی جارہی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او گلزار تونیو نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 30سالہ ثناء اللہ ولد حاجی محمد کے نام سے ہوئی جس کا اآبائی تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے تھا ، انھوں نے بتایا کہ مقتول کوموٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے تیرہ گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس نے جائے وقوع سے تیس بور پستول کے تیرہ خول اپنی تحویل میں لے لیئے جو فرانزک ڈویڑن ارسال کیئے جائینگے، ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول اسپتال میں کسی کی عیادت کے لئے آیا تھا اور گیٹ نمبر تین کے پاس کھڑا تھا کہ اس ہی دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جو لوگ اسکے ساتھ تھے جو ایمبولنس میں مقتول کی لاش جناح اسپتال لیکر آئجے وہ بھی پراراسرار طورپر لاپتہ ہیں  شبہ ہے کہ وہ واقعے کی عینی شاہد بھی ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ادھر کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاو ن میں جمعہ کی علی الصبح گھر کے قریب ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت 27 سالہ حنیف ولد میرا جان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او خوشنود جاوید کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ متوفی سے گھر کے باہر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم متوفی گھبرا گیا جسکے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور اسکی موت واقع ہو گئی،انہوں نے بتایا کہ متوفی کی جیب میں پیسے اور موبائل فون بھی موجود تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس سے ڈکیتی نہیں کی گئی جبکہ اسکے جسم پر کسی تشدد ،گولی یا زخم کا نشان بھی موجود نہیں ہے،انہوں نے بتایا کہ متوفی قریب واقع مدرسہ میں پڑھاتا تھا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی۔

مزیدخبریں