ملتان (نیوز رپورٹر)روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر کوآرڈینیشن میاں غفار احمد نے کہا ہے کہ جناب مجید نظامی نے جو چراغ جلایا آج وہ روشن مینار بن کر پورے ملک کی نوجوان نسل کو اپنی روشنی سے منور کر رہا ہے آبروئے صحافت جناب مجید نظامی کی سالگرہ کے موقع پر آج پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دفتر نوائے وقت میں آبروئے صحافت جناب مجید نظامی کی 93ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر سوشل فورم بزم فیض کمبوہ و نظریہ پاکستان سوسائٹی کے رہنما پروفیسر عنایت علی قریشی محمد علی رضوی ملک عمر کمبوہ بھی موجود تھے اس موقع پر جناب مجید نظامی کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔
جناب مجید نظامی کا جلایاچراغ آج نوجوان نسل کو منور کر رہا ہے : میاں غفار احمد
Apr 04, 2021