راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تفتیش اورپیروی مقدمات کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا،3روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کیاگیا،تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی اورپیروی مقدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے ،طاہر کاظم ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل انسداد دہشت گردی کورٹ راولپنڈی نے 50سے زائد تفتیشی افسران کو استغاثہ ،شہادت،چالان کی تیاری اورپیروی مقدمات کے متعلق خصوصی لیکچر دیئے،لیکچرز کے دوران تفتیشی افسران کو تیاری استغاثہ ،شہادت کا اکھٹا کرنے ،پارسل کی تیاری ،چالان کی تکمیل ،پیروی مقدمات کے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔