لگژری گڈز پر عائد بھاری امپورٹ ٹیرف پرنظرثانی کی جائے، یاسر الیاس

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ حکومت نے تجارتی خسارے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے لگژری گڈز پر بھاری امپورٹ ٹیرف عائد کر دیئے تھے لیکن اس پالیسی سے معیشت کو کوئی خاص فوائد حاصل نہیں ہوئے بلکہ اس پالیسی سے ان اشیاء کی سمگلنگ میں عام طور پر اضافہ ہو جاتا ہے جس سے حکومت کیلئے بھی ٹیکس محصولات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ لہذا انہوں نے کہا حکومت کو چاہئے کہ وہ اس پالیسی پر دوبارہ غور کرے کرے اور لگژری گڈز پر عائد بھاری امپورٹ ٹیرف پرنظرثانی کرے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اورٹیکس محصولات میں بھی بہتری آئے گی۔ سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ لگژری گڈز کا شعبہ عام طور پر اپنے حجم کے مقابلے میں قومی خزانے کو بہتر ریونیو فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن