ماچھیوال ( خبر نگار ) تھانہ ماچھیوال کی حدود میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا جوا سرعام جاری ہے کیونکہ پولیس افسران مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خود منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ماچھیوال شہر کے مختلف محلوں میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی سر عام جاری ہے جہاں جرائم پیشہ افراد رات بھر شراب و شباب کی محفلیں سجاتے ہیں ۔ کاروائی ہوتی ہے تو ماچھیوال پولیس کی طرف سے پہلے ان مافیا کو الرٹ کردیاجاتاہے تاکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئے۔ شہریوں جاوید اقبال،سمیع اللہ، ولید، فرحان، مبین، اسد اللہ، اکرام،اختر،عارف،شبیر ودیگر نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لے کر ان کے اڈوں کو بند کروانے اور اس مکروہ دھندہ میں پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تھانہ ماچھیوال میں ٹائوٹ مافیا کاراج، جوا ری اور منشیات فروش بے لگام
Apr 04, 2021