اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سیمنز گروپ آف کمپنیز کو سیاحتی مقام مالم جبہ سکی ریزارٹ کی داخلہ فیس ختم کئے جانے کی ہدایت پر مالم جبہ انتظامیہ نے مذکو رہ سیاحتی مقام کو عوام الناس کے لئے بند کر دیا ہے، کمپنی خیبر پختونخوا حکومت سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اپنے لیز معاہدے کی شرائط اور وعدوں کو پورا کرے-وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں رواں سال سیاحت کے سیزن کے آغاز سے ہی ایک بڑے سیاحتی مقام مالم جبہ ریزارٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے سیاحوں کیلئے ایک بہترین سیاحتی ریزورٹ کا بند ہونا افسوسناک ہے۔ملک میں سیاحت کے سیزن کے پیک ٹائم میں اس عمل سے سیاحت کے صنعت کو سنگین مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا۔