اسلام آباد(نیوزرپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہیں۔ہفتہ کو ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو بم نصب کر کے اڑایا جارہا ہے بھارت کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنے،دنیا کی خاموشی بھارت کو تھپکی دینے کے مترادف ہے۔