راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سکون قلب کیلئے سخی شہبازقلندرکی تعلیمات، انسانیت سے پیارکوشعاربنایاجائے، مصائب وآلام، آفتوں ، ارضی سماوی بلیات اورکروناجیسی وبائوں سے نجات پانے کیلئے اولیائے کرام اور برگزیدہ بزرگان دین کے دامن کو مضبوطی سے تھام کر ا نکی تعلیمات کی عملی پیروی ضروری ہے،حکومت اصل مسائل پرتوجہ دے ، مہنگائی ، بیروزگاری ، ڈاکہ زنی ، چوری چکاری اورکروناکی بیماری پرقابوپائے تاکہ عوام سکھ چین کاسانس لے سکیں ،کروناسمیت تمام وبائی امراض سے نجات کیلئے بارگاہِ خداوندی میں سربسجود ہوکر دعا کی جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے زین العابدین ہال میں ’’ سخی شہباز قلندر ؒ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔کانفرنس کا اہتمام قلندر کمیٹی نے کیا تھا۔
سکون قلب کیلئے سخی شہبازقلندرکی تعلیمات، انسانیت سے پیارکوشعاربنایاجائے،قمر حیدر زیدی
Apr 04, 2021