اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ڈیلیگیشن کمیٹی ائی سی سی ائی بزنس مین یحیی شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے لئے مستقل پالیسیاں ناگزیز ہیں ،دوروزہ کاروباری بندش کے باعث مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو چلانے کے لئے کاروبار کا چلنا ضروری ہے لیکن آدھا تیتر ، آدھا بٹیر والی پالیسیاں نقصان کا باعث بن رہی ہے حکومت کے بعض غلط فیصلوں کی وجہ سے تاجر اپنی دکانوں کے کرائے اور دیگر اخراجات پورے نہیں کر سکتے بلکہ ان پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔اوقات کار کم ہونے اور دو روز کی بندش سے بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اوقات کار بڑھائے اور جمعہ،ہفتہ کی چھٹی ختم کرے تاکہ لوگ اپنی آسانی سے خریداری کر سکیں ایسے میں ایس او پیز پر بھی آسانی سے عملدرآمد کرایا جا سکے گا۔