ایکسائز عملہ اور ٹاؤٹ مافیانمبر پلیٹوں کی ترسیل میں رکاوٹ ہے: شہری

Apr 04, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر) گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کا کئی سالوں سے التواٗ ،نوائے وقت فورم میں شہریوں نے ردِعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2نمبری اپنے عروج پر ہے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے نمبر پلیٹس کا نہ ملنا محکمہ ایکسائز کی ناکامی  کا مظہر ہے ۔ سب بستی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے تبدیلی کا نعرہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے لگایا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمود ، چوہدری عماد نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا انھوں نے کہا ہے کہ  تبدیلی سرکار کے دور میں اداروں میں کریشن اور بڑھ گئی جبکہ محکمہ ایکسائز نے کو سب کو مات دے دی گذشتہ کئی سالوں سے جس کی ادائیگی کے بعد نمبر پلیٹس کا نہ ملنا محکمہ ایکسائز اور ٹائوٹ مافیا کی ملی بھگت کا پیش خیمہ ہے ۔ غلط ایڈریس کے اندارج کا بہا نہ بنا کر صارفین کو خوار کیا جارہا ہے نہ جانے کتنی بار محکمہ ایکسائز اور کورئیر سروس کے چکر لگا چکے ۔  شہری رانا ارسلان ، حمزہ شفیع  اور زین ملک نے کہا کہ ہمیں ایکسائز آفس کے سٹور میں بوریاں بھری پڑی ہیں عملہ کے پاس ان بوریوں کو کھولنے کے لیے وقت ہیں نہیں صارفین کو کمپوٹرائزد نمبر پلیٹس نہ ملنے کے باعث مجبوراََ پرائیوٹ لوگوں سے نمبر لگوانا پڑتے ہیں  جس کا کئی بار چالان بھی ادا کرچکے ۔کئی بار اعلاحکام کے علاوہ سینئر یورئل بھی شکایات کرچکے مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا ریاست مدینہ بنانے والوں کا دعویٰ کرنے والے نے عوام کو کرپٹ اداروں کے حوالے کردیا اور سب بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے رشوت اور حرام خوری نے محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کو بے رحم بنا دیا محکمہ ایکسائز نے عوام کو لوٹنے کیلئے خود ایجنٹ چھوڑ رکھے ہیں جو سادہ لوح لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹ لیتے ہیں ۔

مزیدخبریں