تیز رفتار کاردرخت سے جا ٹکرائی، دو خواتین جاں بحق ، ایک شخص زخمی

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دو ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے پہلے حادثے میں چک بیلی خان روڈ پر تیز رفتار کاردرخت سے جا ٹکرائی اس حادثہ میں دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ریسکیو1122نے بتایا کہ تھانہ روات کے علاقے چک بیلی خان روڈ پر کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی ڈرائیوراس پر قابو نہ رکھ سکا جس سے کارسڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ نادیہ اور 18 سالہ ماریہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ25 سالہ عدیل شدید زخمی ہوا جسے بگا شیخاں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیاجہاں پر اس کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے دوسرے حادثے میں  تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا پولیس کو رضوان حسین شاہ نے بتایا کہ شاہ خالد کالونی کے سامنے میرے چچا زاد بھائی اور بہنوئی اپنے موٹرسائیکل  نمبر RIC/2254 پرکورال چوک کی طرف جا رہے تھے کہ ٹیوٹا ہائی ایس وین نمبر CN.2248 نے میرے بہنوئی بلال حسین شاہ کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...